پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت نے امریکی مرضی کے بعدچیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی اور انٹرسروس انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے سربراہ احمد شجاع پاشا کو برطرف کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پاکستانی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق حکومت پاکستان فوج کے دونوں سربراہ سے 2 وجوہ سے ناراض ہیں جن میں ایک میمو ایشو ہے جس پر کیانی اور جنرل شجاع پاشا نے حکومت مخالف بیان جمع کروایا ہے جب کہ ناٹو حملے میں فوجی ہلاکتوں پر دونوں فوجی سربراہان ابھی سخت موقف اختیار کیے ہوئے۔
ذرائع نے مزید کہاکہ امریکی حکام سے پاکستانی حکومت کی میمو ایشو پر ہونے والی گفتگو میں طے پایا ہے کہ جنرل کیانی اور شجاع پاشا کو برطرف کیا جائے تاکہ دنوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال ہوسکیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کو یہ کام کرنے کے بعد مالی مدد بھی فراہم کرئے گا۔
رپورٹ کے مطابق امریکا خطے میں وابستہ مفادات کے حصول میں جنرل کیانی اور شجاع پاشا کو بڑی رکاوٹ سمجھتاہے۔
No comments:
Post a Comment